مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں مسلح افراد نے استنبول کے نائب میئر پر ان کے دفتر میں قاتلانہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے انھیں اسپتال منتقل کیا گيا جہاں وہ زخمون کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے ہیں ۔ ترکی کے مقامی ذرائع کے مطابق استنبول کے نائب میئر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں نامعلوم شخص نے ان کے دفتر میں گھس کر گولی ماری۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی میئر ضلع سی سلی کے میونسپل ہال میں واقع اپنے دفتر میں موجود تھے کہ اس دوران ایک نامعلوم شخص وہاں گھس آیا اور اس ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولی ان کے سر پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، ڈپٹی میئر کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ہلاک ہوگئے ہیں۔
ترکی کے شہر استنبول میں مسلح افراد نے استنبول کے نائب میئر پر ان کے دفتر میں قاتلانہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے انھیں اسپتال منتقل کیا گيا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے ہیں ۔
News ID 1865600
آپ کا تبصرہ